0

دھنیالہ کا رہائشی چوہدری محمد یونس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالا گجراں کے قریب جاں بحق

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دھنیالہ کا رہائشی چوہدری محمد یونس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالا گجراں کے قریب جاں بحق ہو گیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بائی پاس پھاٹک پر پولیس ملازم نعیم کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کالا گجراں کے قریب قتل ہونے والا محمد یونس نعیم کا سسر تھا۔تفصیلات کے مطابق کالا گجراں چک جمال روڈ پر فائرنگ،جس کے نتیجہ میں دھنیالہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے جاں بحق ہونے ولے شخص کی شناخت چوہدری محمد یونس ولد شیر محمد کے نام سے ہوئی ہے ریسکیو 112 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔