0

دینہ مرکزی جامع مسجد مین چوک دینہ کا مین گیٹ جو غیر قانونی بند کر کے 10لاکھ روپے لے کر دوکان بنا دی تھی اس دیوار کو گرا کر راستہ کو بحال کر دیا،

دینہ (رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی بروقت کاروائی، مرکزی جامع مسجد مین چوک دینہ کا مین گیٹ جو غیر قانونی بند کر کے 10لاکھ روپے لے کر دوکان بنا دی تھی اس دیوار کو گرا کر راستہ کو بحال کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے سینئر صحافی نثار احمد مغل کی درخواست پر کاروائی کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد مین چوک دینہ کا مین گیٹ جو غیر قانونی بند کر کے 10لاکھ لے کر پکوڑوں اور سموسوں کی دوکان بنا دی تھی جس پر سینئر صحافی نثار احمد مغل کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دوکان اور دیوار کو گرا کر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل اور میاں سہیل ہیڈ کلرک کی کاوش سے نمازیوں کے لیے راستہ کو بحال کر دیا، عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا شکریہ ادا کیا۔