0

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو، تفصیلات سامنے آگئی ہیں،جانئے کتنا مہنگا اور کتنا سستا ہوا

کراچی( اے بی این نیوز    ) سال بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے لاکھ کا اضافہ ہوا؟ مالی سال 2024-25 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

مالی سال کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال کے اختتام پر یہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے تھی۔آج ختم ہونے والے مالی سال میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 93 ہزار 201 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی قیمت 3 لاکھ 240 روپے رہی۔گزشتہ سال کے اختتام پر 10 گرام سونے کا ریٹ 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔عالمی بلین مارکیٹ میں، مالی سال کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 956 ڈالر اضافے سے 3,282 ڈالر ہو گئی، جو کہ گزشتہ سال 2,326 ڈالر فی اونس تھی۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ آج رات 12 بجے کے بعد جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہو رہا ہے

The post سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو، تفصیلات سامنے آگئی ہیں،جانئے کتنا مہنگا اور کتنا سستا ہوا appeared first on ABN News.