دینہ (رضوان سیٹھی سے) چوہدری محبوب احمد صدر انجمن تاجران عوامی خدمت کی مثال قائم کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو لاکھوں روپے مالیت کے 4بے بی وارمر، 2انکیوبیٹر اور ایک بے بی مونیٹر بطور عطیہ دیا، تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد تھی جنہوں نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا، چوہدری محبوب احمد کی کوشش اور عملی کاوش سے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اب مثالی بن چکا ہے نومولود بچے اور مریض زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں، رورل ہیلتھ سنٹر میں عوامی ضروریات کے مطابق اشیاء کو پوراکر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری محبوب احمد صدر انجمن تاجران نے عوامی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو لاکھوں روپے مالیت کے 4عدد بے بی وارمر، ایک عدد بے بی مونیٹر اور 2عدد انکیوبیٹر کا عطیہ دے کر عوام کے دل جیت لیے، اس سلسلے میں رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد تھی، تقریب میں سینئر ایڈووکیٹ چوہدری راحیل احمد، فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو ان اشیاء کی بہت زیادہ ضرورت تھی درد دل انسان چوہدری محبوب احمد نے ضروریات کو پورا کرتے ہوئے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھایا اور اس کو پورا کیا میں چوہدری محبوب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کی ضروریات کو پورا کیا رورل ہیلتھ سنٹر اب مثالی بن چکا ہے، اس موقع پر چوہدری محبوب احمد نے بھی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا، یاد رہے کہ پنجاب بھر کے رورل ہیلتھ سنٹر میں کہیں بھی یہ سہولت موجود نہیں ہے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو یہ اعزاز حاصل ہے آخر میں عوامی سماجی حلقوں نے چوہدری محبوب احمد صدر انجمن تاجران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں ضروریات کو پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
