لاہور ( اے بی این نیوز )راناثنااللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت صرف مذاکرات سے آگے بڑھ سکتی ۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے۔ دھمکیاں دی گئیں تو مسائل مزید بڑھیں گے۔ اگر پی ٹی آئی والے غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا۔
سنگجانی میں پی ٹی آئی سے سنجیدہ مذاکرات ممکن تھے۔ سیاسی جماعتوں کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو تین بار مذاکرات کی پیشکش کی۔ بجٹ کے دوران بھی پی ٹی آئی سے بات چیت کی دعوت دی گئی۔ ہمیشہ سیاسی راستہ اختیار کیا، بگاڑ کی خواہش نہیں۔
مزید پڑھیں :لندن میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، الرٹ جاری ،بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کیلئے خطرناک قرار
The post عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے،یہ غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا،راناثنااللہ appeared first on ABN News.