پولیس پوسٹ چک میہوں جہلم کی  ماہ ستمبرمیں شاندار کارکردگی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)پولیس پوسٹ چک میہوں جہلم کی  ماہ ستمبرمیں شاندار کارکردگی ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی ہدایات پر اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول آصف محمود کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک میہوں جہلم نے ستمبر کے مہینے  میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے چار عدد مقدمہ کا اندراج کیا۔تفصیلات کے مطابق ہائی وے پٹرول پوسٹ پولیس چک میہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری  سلنڈر و تیز رفتاری اور اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے16 عدد مقدمات کا اندراج کروا کر  شاہراہوں پر عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایااس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منصور احمدASI نے منشیات فروش سے منشیات برآمد کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کرا کر بند تھانہ کرایا دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی15سے زائد امداد بھی فراہم کی.جبکہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پوسٹ کے اندر اور بیٹ ایریا میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے۔حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگواءی گئی۔اس موقع پر انچارج چک مہیوں سب انسپکٹر برکت علی نے میڈیا کو بتایاکہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں اسوقت ملک میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر پھیلی ہوئی ہے.عوام کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہSOP پر سختی سے عمل کریں. اور ماسک کا استعمال لازمی کریں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں۔