0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کا پولیس تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کا پولیس تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد عوام کو براہ راست پولیس سے رابطے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو سن کر فوری حل نکالنا تھا، پولیس صرف قانون نافظ کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ عوام کی خدمت، تحفظ اور اعتماد کا امین ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس تھانہ دینہ میں عوامی مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈی پی او جہلم نے شہریوں کی شکایات، تجاویز اور مسائل کو نہایت تحمل اور توجہ سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی کہ ان معاملات کو فوری اور منصفانہ طریقے سے نمٹایا جائے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنا جہاں ہر فرد خود کو محفوظ اور بااعتماد محسوس کرے ڈی پی او جہلم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں قانون کی بالادستی انصاف کی بروقت فراہمی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے جائے۔