0

دینہ میں عید الاضحی پر ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا مثالی کام کرنے پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکر کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں عید الاضحی پر ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا مثالی کام کرنے پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکر کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد اور سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض تھے، تقریب میں 235ورکرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے 10ہزار روپے فی کس چیک تقسیم کیے گئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیداران کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا، صفائی ورکر ز ہماے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے محنت اور لگن سے کام کیا اور شہر کو صاف ستھرا رکھا گرمی نہ موسم کو دیکھا اور اپنی ڈیوٹی کو سو فیصد کر دکھایا آپ کی محنت اور ہمت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے نقد انعام سے نوازا جا رہا ہے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی دینہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین خدمات سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض تھے، تقریب میں سینٹری ورکرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے 235ورکرز کو فی کس 10ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد، سابق ایم پی مہرمحمد فیاض، فوکل پرسن ستھرا پنجاب ناظم کیانی، سابق چیئر مین یو سی لدھڑ راجہ افرا سیاب، رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ لیاقت علی، میاں ریحان عنصر، میاں عتیق، راجہ مبارک کیانی، میاں سجاد و دیگر نے سینٹری ورکرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیداران نے سرٹیفیکیٹ اور چیک تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ آپ سب آج اس پروگرام کے چیف گیسٹ ہیں جتنی محنت آپ نے کی ہے ان سب کے لیے دل کھول کر تالیاں بجائیں آپ لوگوں نے اتنی محنت کی ہے کہ گرمی کو نہ موسم کو دیکھا ہے جو آپ کو ڈیوٹی سونپی گئی تھی آپ نے کر دکھایا آپ نے یہ محنت اور ہمت کی ہے اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تک آواز پہنچی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے آپ کو نقد انعام سے نوازا جا رہا ہے میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، راجہ افراسیاب، راجہ لیاقت علی، میاں سجاد، میاں عتیق اور دیگر جو ہمیں سپورٹ کرتے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور خاص کر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت کی اور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا بھر پور کردار اور بڑی خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹی کو سر انجام دیا۔