0

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ 5افراد شدید زخمی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، کوسٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈا کواٹر ہسپتال منتقل کیا، حادثہ جی ٹی روڈ چک مہیودینہ کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چک مہیوکے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار کوسٹر اور ٹرک میں تصادم کے دوران 5افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ولایت خان ولد فتح حسن عمر 50سال، کامران ضمیر ولد روشان ضمیر عمر 30سال، ایاز خان ولد بابر خان عمر 40سال، شوکت علی ولد غنی شیخ عمر 42سال، عطاالرحمن ولد میاں بخش عمر 45سال شدید زخمی ہو گئے، حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر سیالکوٹ سے مردان جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا۔