پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی ریلی اسسٹنٹ کمشنرپنڈ دادن خان نادیہ پروین کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکا تمام راستے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رھے گورنمنٹ راجہ غضنفرعلی خان ہائی سکول سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی علامہ اقبال المعروف وکی چلڈرن پارک میں جا کر جلسے کی صورت اختیار کر گئی مقررین نے بین الاقوامی دنیا سے 70 سال سے سلگتے مسئلے کا حل نکالے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی امن پسند اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمات و سمیت اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو چاہیے کہ لاکھوں انسانی جانوں کو قربان کرنے والے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے 70 سال سے جبرو استبداد کا شکار کشمیری حق خود ارادیت چاہتے ہیں جس کا اقوام متحدہ نے ان سے وعدہ کیا تھا اقوام عالم کے وعدے کے باوجودکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےانسانیت سسک رہی ہے مقررین نے دنیا کی با اثر اور بڑی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر سے نو لاکھ بھارتی فوج کا انخلا کرا کر استصواب رائے کا مطالبہ پورا کیا جائے
0