اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اپنا آخری کارڈ نہیں دیں گے،
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ روز مجھے عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا، میں 6 گھنٹے انتظار کرتی رہی۔ آج بھی مجھے جیل سے روکا جا رہا تھا اور آنے نہیں دیا جا رہا تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ پی ٹی آئی بانی کے اخبارات بند ہیں، ٹی وی کی سہولت بھی نہیں، پی ٹی آئی بانی نے آج اور کل وکلا سے معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے بانی کو بھی اس سانحے سے آگاہ کیا جس پر وہ حیران رہ گئے۔
علیمہ خان نے کہا کہ لواحقین جیلوں میں اپنے رشتہ داروں کو تلاش کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ شہید اور گرفتار افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی نے محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی، پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ لال مسجد سے بڑا سانحہ ہوا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ اب جو واقعہ ہوا ہے اس سے عوام کا غصہ مزید بڑھے گا۔ پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ جو سانحہ ہوا اسے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اٹھانا چاہیے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے عوام کی قیادت کی، باقی قیادت کو بھی کنٹینر پر ہونا چاہیے تھا، سوال پوچھا جائے کہ گولی کیوں چلائی گئی۔
مزید پڑھیں :حالیہ امن و امان کی صورتحال،غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کاحکم دیدیاگیا
The post عمران خا ن ابھی اپنا آخری کارڈ نہیں کھیلیں گے،علیمہ خان appeared first on ABN News.