0

پچھلے سال کی نسبت پولیو کے مریضوں کی تعداد پاکستان میں ڈبل 59 ہو گئی

جہلم (جرار حسین میرسے) ار ایس سی دینہ میں پولیو مہم اس سلسلے میں میٹنگ ڈپٹی کمشنر میسم عباس جہلم سی ای او ہیلتھ جہلم کی ہدایت پر رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں پولیو کے حوالے سے میٹینگ ہوئی انچارج رورل ہیلتھ سینٹر دینہ نے میٹنگ نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال پاکستان میں پولیو مریضوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے جو کہ اچھا شگون نہیں تمام پولیو ورکرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی تمام یونین کونسلز میں جہاں بھی کہیں پولیو کے ڈراپ پینے کے انکاری لوگوں کی نشاندہی کریں ان کو ہر صورت اس بیماری کے متعلق اگاہ کریں اور جیسے بھی ممکن ہو تمام بچوں تک پولیو کے قطرے پلانے کا مشن جاری رکھیں لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے اس سلسلے میں ہم میری تمام تر خدمات تمام سٹاف کو اہل علاقہ کو ہر وقت میسر ہوں گی کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی ہماری پہچان ہے انچارج سنٹر دینہ ڈاکٹر سلمان نے تمام شرکاء کا شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا اس میٹنگ میں محکمہ صحت تحصیل بھر کے تمام ملازمین نے شرکت کی شہر دینہ کے ممتاز سماجی سیاسی ورکر سابق کونسلر راجہ ساجد کیانی نے خصوصی طور پر شرکت کی خصوصی دعوت پر تحصیل پریس کلب دینہ کے صدر جرار حسین میر بھی نے بھی شرکت کی ڈاکٹر سلیمان نے بتایا کہ پولیو ایک خطرناک ترین بیماری ہے اس سے انسان عملی زندگی میں . شدید دشواری محسوس کرتا ہے محکمہ سیٹ پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں 59 کیس ہوچکے ہیں اللہ کے فضل سے ضلع جہلم تاحال محفوظ ہے ان کا کہنا تھا کہ فارن سے انے والے آنے بچوں کی وجہ سے بھی پولیو میں اضافہ ہو سکتا ہے پولیو کا شکار بچہ جب ٹول پاس کرتا ہے تو ایک حد تک اس پاس کے تمام بچے متاثر ہو سکتے ہیں لہذا پاکستانی ہونے کے ناطے محکمہ صحت کی دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہمارا فرض بنتا ہے میل فی میل جنہوں نے اس میٹینگ میں شرکت کی ان کی تجویز تھی کہ وطن عزیز کے لیے ہمیں بھی اگاہی مہم میں حصہ لینا چاہیے۔