0

اوارہ کتوں کے کاٹنے اور ان کی بہتات پر ڈپٹی کمشنر جہلم میسم عباس کا فوری نوٹس

تحریر ملک ظہیر اعوان

آوارہ کتوں کے کاٹنے اور ان کی بہتات پر ڈپٹی کمشنر جہلم میسم عباس کا فوری نوٹس متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی گئی
مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کو فوری طور پر معطل کر کے سزا دی جائے مذکورہ واقعے پر مٹی ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ
تحصیل پنڈدادنخان کے محکموں کی جانب سے غلط بیانی کے انتہا ڈپٹی کمشنر جہلم کو کتا مار مہم کے گزشتہ کئی روز سے جاری ہونے کی اطلاع دی گئی جو کہ انتہائی غلط بیانی پر مبنی ہے جو نہ صرف متاثرہ خاندان اور عوام کے ساتھں بھونڈا مذاق ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوڈھی گجر کے ایک معصوم بچے کو اوارہ کتوں نے نوچ لیاجس کے باعث بچے کا چہرہ یہ کیا ہے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اسے فوری طور پر پمز ہسپتال میں ٹریٹمنٹ کے لیے سکن سپیشلسٹ اور گرافک سپیشلسٹ کو ریفر کر دیا گیا جہاں اس واقعے سے اس غریب خاندان کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ہے وہاں ہی عوام میں بھی خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے مذکورہ واقعہ پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں پنڈدادنخان تحصیل سے تعلق رکھنے والے محکموں نے کتا مار مہم کو گزشتہ کئی روز سے جاری ہونے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر صاحب کو متلع کیا جو کہ انتہائی غلط بیانی اور عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے عوامی اور سماجی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اس معاملہ میں جس بھی محکمے کا جو بھی شخص ذمہ دار بنتا ہے اور غفلت کا مرتکب ہوا ہے اسے فوری طور پر معطل کر کے سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کے تمام اخراجات اس سے وصول کیے جائیں بصورت دیگر نہ صرف ان کے خلاف عدالتی کاروائی میں جایا جائے گا بلکہ پنجاب حکومت کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جائے گا