0

دیوان پور شریف میں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک کی تقریبات

پنڈدادنخان (ملک ظہیراعوان) دیوان پور شریف میں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک زیر صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر اورنگزیب بادشاہ قاسمی سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف اور زیر سرپرستی پیر طریقت قاری غلام مرتضیٰ قاسمی زاہدی خلیفہ مجاز دربار عالیہ موہڑہ شریف منعقد ہوا عرس مبارک کی محفل میں استاد العلماء میاں افتخار احمد لاہوری ،علامہ مفتی غلام مرتضیٰ ساقی شکر گڑھ اور علامہ غلام محی الدین قادری نے خطاب کیا اور خصوصی نعت فخر علاقہ نصیر احمد چشتی اور صاحبزادہ محمد مجتبیٰ زاہدی نے پیش کی عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی