0

پنڈ دادن خان کے علاقہ روال سے اڑاہ بشارت جانے والے مزدا ٹرک کو پہاڑی علاقہ میں حادثہ،

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے علاقہ روال سے اڑاہ بشارت جانے والے مزدا ٹرک کو پہاڑی علاقہ میں حادثہ، بکر وال خاندان سے بھرا ہوا مزدا گہری کھائی میں جا گرا ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کے اہلکاروں نے حادثہ میں جان بحق دو افراد کی نعشیں نکال لیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزدہ میں 12 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں 6 زخمیوں کو دھریالہ جالپ کے پرائیویٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ گہری کھائی میں گرے ہوئے مزدا سے دیگر مسافروں کو ریسکیو کیا جارھا ھے ریسکیو 1122 فائر وہیکل سمیت ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کارواٸیوں میں مصروف ھیں
حادثے کا شکار ہونے والے بکروال موسم سرما میں پہاڑی علاقہ میں رہائش پذیر ہوتے ہیں