دینہ( سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں تجاوزات مافیا پھر سے قابض ہو گئی میونسپل کمیٹی دینہ کی ملی بھگت سے شہر کی صورتحال پہلے سے بھی ابتر نظر آرہی ہے ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات پر کوئی کاروائی نہ ہو سکی، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مین بازار، منگلا روڈ، سروس روڈ اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم نے دینہ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو دینہ سے تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے کہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے لیکن اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور میونسپل کمیٹی دینہ کی انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے پورے شہر میں ایک بار پھر تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مین بازار میں پیدل چلنا بھی محال ہے دکانوں کے آگے ٹھیے لگے ہوئے ہیں جن سے دکان دار ہزاروں روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں اور انتظامیہ کو بھی خوش کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ اعلی حکام کے احکامات پر وقتی طور پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتی ہے فوٹو سیشن کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے اور کچھ دیر بعد پھر سے تجاوزات قائم ہو جاتی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، وزیر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ شہر کو تجاوزات مافیا سے پاک کروایا جائے تاکہ شہری باآسانی خریداری کر سکیں اور ساتھ ہی ساتھ مقامی انتظامیہ کا قبلہ بھی درست کیا جائے۔
0