پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادنخان شہر میں آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے ایکسپائر زھر کا استعمال ،زہر کھا کر ڈکاریں مارتے ہوئے کتے ابھی بھی شہر کے مصروف ترین علاقے شالیمار چوک اور چوک محمدیہ کے قریب مٹر گشت کر رہے ہیں کتے مر تو نہ پائے لیکن وہ زہریلے ضرور ہو گئے جس کے باعث عوام کے لیے یہ کتے اور زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں، میڈیکل فیلڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایسے کتوں سے مال مویشیوں کو بچانے کا مشورہ دیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موضع قمر اور گزشتہ سے پیوستہ روز سوڈی گجر میں دو سالہ بچے کو کتوں کی جانب سے کاٹ کر زخمی کے واقعے اور چند روز قبل محلہ بلوچاں پیر مصطفی میں سگ گذیدگی کے ہونے والے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی طرف سے فوری نوٹس لیا گیا تھا اور متعلقہ حکام کو تمام تر کاروائی فوری طور پر کرنے کے آرڈر جاری کیے تھے، جس کی تعمیل کرتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی پنڈ دادن خان کی جانب سے بھی کتوں کو مارنے کے لیے زہر دے کر فوٹو بنائے گئے لیکن ایک دو کے علاوہ بقیہ زہر دیے گئے کتے مر نہیں پائے، بلکہ جن کتوں کو زہر دیا گیا وہ انسانوں اور جانوروں کے لیے پہلے سے زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں میڈیکل فیلڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایسے کتوں سے جن کو زہر دیا گیا اور وہ مر نہ پائے ہوں انسانوں کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں کو بھی بچانا چاہیے کیونکہ ان کے کاٹنے سے نقصان کا زیادہ اندیشہ پیدا ہو گیا ہے
0