0

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اکمل خان کی جانب سے ایڈووکیٹ خرم لطیف کی عدالتی حکم کے باجود حراساں کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر ۔درخواست میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 22 نومبر کو درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا، اسی روز سیشن کورٹ کے باہر سے پولیس تھانہ اسلام پورہ نے غیر قانونی طور پر اغوا کر لیا، پولیس نے یکے بعد دیگرے تین مقدمات میں گرفتار کیا،

انسداد دہشت گری عدالت نے تینوں مقدمات میں ڈسچارج کر دیا، فریقین جان بوجھ کر 22 نومبر کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
دہشتگردی کیخلاف سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش، سلام پیش کرتے ہیں،علی امین گنڈاپور

The post لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر appeared first on ABN News.