0

دینہ جی ٹی روڈ پر پنجاب پراپرٹی ایڈوائزر آفس کا افتتاح کیا گیا

دینہ(تحصیل رپورٹر)پنجاب پراپرٹی ایڈوائزر آفس کا افتتاح جی ٹی روڈ دینہ میں کیا گیا معروف صحافی سہیل انجم قریشی کی خصوصی شرکت، الطاف اسحاق کو شاندار افتتاح پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پراپرٹی ایڈوائزر آفس کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں عوامی سماجی سیاسی مذہبی شخصیات سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی اور مبارکباد کے ساتھ نیک تمناہوں کا اظہار کیا گیا سید ضیغم علی شاہ اور سیاسی شخصیت راجہ لیاقت علی آف کھوکھراں نے فیتہ کاٹا اور پیر عطااللہ شاہ بخاری نے خصوصی دعا فرمائی آفس کے اونر چوہدری الطاف اسحاق اور عاشر جٹ نے آئے ہوئے معززین کا احسن طریقے سے شکریہ ادا کیا۔