پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیراعوان) باولے کتے کے کاٹنے اور اوارہ کتوں کی بہتات پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا فوری نوٹس متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی گئی
مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کو فوری طور پر معطل کر کے سزا دی جائے مذکورہ واقعے پر مٹی ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ
تحصیل پنڈدادنخان کے محکموں کی جانب سے غلط بیانی کے انتہاء ہو گئی ڈپٹی کمشنر جہلم کو کتا مار مہم کے گزشتہ کئی روز سے جاری ہونے کی اطلاع دی گئی جو کہ انتہائی غلط بیانی پر مبنی ہے بلکہ جو نہ صرف متاثرہ خاندان اور عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوڈھی گجر کے ایک معصوم بچے کو اوارہ کتوں نے نوچ لیاجس کے باعث بچے کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان سے پمز ہسپتال میں ٹریٹمنٹ کے لیے سکن سپیشلسٹ اور گرافک سپیشلسٹ کو ریفر کر دیا گیا جہاں اس واقعے سے اس غریب خاندان کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ہے وہاں ہی عوام میں بھی خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے مذکورہ واقعہ پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی ہے اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں پنڈدادنخان تحصیل سے تعلق رکھنے والے محکموں نے کتا مار مہم کو گزشتہ کئی روز سے جاری ہونے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر جہلم کو مطلع کیا جو کہ انتہائی غلط بیانی اور عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے عوامی اور سماجی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اس معاملہ میں جس بھی محکمے کا جو بھی شخص ذمہ دار بنتا ہے اور غفلت کا مرتکب ہوا ہے اسے فوری طور پر معطل کر کے سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کے تمام اخراجات اس سے وصول کیے جائیں دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نادیہ پروین اور ان کے ساتھ دیگر محکموں کے ذمہ داران معصوم بچے کے والد راجہ حافظ اکرام رمضان کے گھر پہنچ گئے اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تا ہم معصوم بچہ رو بصحت ہے بچے کے والدین نے مزید دعاؤں کی استدعا کی ہے
0