پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) احمد آباد تحصیل پنڈ دادن خان میں حضرت پیر خسراؤ خان غازی رحمۃ اللہ علیہ اورمخدوم پیر سید غلام شبیر حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس و میلہ کی تقریبات زیر صدارت مخدوم حاجی سید امیر حسین شاہ نقوی بخاری اورمخدوم سید بشیر حسین شاہ نقوی بخاری منعقد ہوئیں جس میں مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مزار مبارک پر چادریں چڑھائیں ، فاتح خوانی کی اور خصوصی طور پر قران پاک کی تلاوت کی نعتیں اور قصیدے پڑھے تقریب کے مہمان خصوصی بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، حافظ اطہر عثمان ایڈمن للہ جانباز اور امجد اقبال مغل ایڈمن جی او للہ تھے نقابت کے فرائض منصب اقبال سیال نے سرانجام دیے اس موقع پر ہر قسم کے سٹال سجائے گئے جس سے جنگل میں منگل کا سماں پیدا ہو گیا خطیب جامع مسجد بری امام سرکار علامہ سید سجاد حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی
احمد اباد میں سجائی گئی عرسں اور میلہ کی محفل کا خصوصی اہتمام سجادہ نشین سید حسن رضا شاہ نقوی بخاری ،سید نوید رضا شاہ نقوی بخاری اور سید علی رضا شاہ نقوی بخاری نے کیا تلاوت کلام پاک منصب اقبال نے کی اور اقا علیہ السلام کی شان میں گلہائے عقیدت عابد حسین بھٹہ، شان علی قادری ، امجد مغل ،حافظ شہباز اور حافظ ساجد نے پیش کیے ، علامہ سجاد نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء اور رسول کسی ایک خاص طبقے ، کسی ایک قوم یا کسی ایک علاقہ کے لیے ائے لیکن ہمارے نبی اخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین بن کر ائے انہوں نے کہا کہ جو بھی نبی اور رسول ائے انہوں نے اللہ پاک کا پیغام اپنی امتوں تک پہنچایا اور جو اللہ کے ولی ہیں وہ بندوں کا پیغام اللہ تک پہنچاتے ہیں اج بھی انکھوں کی مرض میں مبتلا لوگ پیر خسراؤ خان غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر اتے ہیں تو اللہ پاک انہیں شفا بخش دیتا ہے تقریب کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا اور علامہ سجاد نقوی نے خصوصی دعا فرمائی
0