0

جہلم ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد،جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 02عدد ٹریکٹرز معہ ٹرالی برآمد کر لیے گئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔