اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی نے اے بی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ
ہماری جماعت کو پہلے تقسیم کیا گیا، پھر نشان چھینا گیا۔
پارٹی کو ختم سمجھنے والے آج ہماری مقبولیت سے خائف ہیں۔
بغیر انتخابی نشان کے جیت کر ثابت کیا کہ ہم عوام کے دلوں میں ہیں۔
ڈی سیٹ کرنے کی سازش صرف آواز دبانے کے لیے ہے۔
قانون سازی کو ذاتی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
بار کونسل کے الیکشن بھی وقت سے پہلے؟ کیا حکومت کو جلدی ہے؟
اپوزیشن لیڈرشپ کو نشانہ بنا کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
ہم نے مشکل وقت میں بھی عوام کی امیدوں کو زندہ رکھا۔
یہ پارٹی ایک نظریہ ہے، اور نظریے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
عدلیہ کو سیاسی ایجنڈے کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کے دوران عدالتی نظام پر دباؤ بڑھا۔
پوچھناچاہتاہوں کیا انصاف کا عمل سیاسی دباؤ کے بغیر ممکن ہے؟
سابق سفیرسردارمسعودخان نے اے بی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ سے خصوصی رعایت، بھارت کو خصوصی سزا ملی۔
بھارت ہمیشہ رعایت چاہتا تھا، اس بار خالی ہاتھ لوٹا۔
پاکستان کیلئے امریکی منڈیوں کے دروازے کھل گئے۔
امریکا سے ٹیکنالوجی، بھاری مشینری کی درآمد کا امکان بڑھا ہے۔
امریکا کا سٹریٹجک پارٹنر کہلوانے والا بھارت اس بار نظراندازہوا۔
پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا، تجارتی فوائد کی توقع ہے۔
امریکاسے تجارتی تعاون پاکستان کے لیے بڑا موقع ہے۔ یہ رعایت صرف موقع نہیں، پاکستان کیلئے نئے دروازے ہیں۔
پاکستان کو امریکی اداروں کی حمایت حاصل تھی۔
سینٹ کام اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہمارے ساتھ تھے۔ انڈین امریکن لابی نے ہمارےامریکا سے تعلقات میں رکاوٹیں ڈالیں۔
بانی پی ٹی آئی دور میں کوششیں ہوئیں، مگر تعلقات متوازن نہ ہو سکے۔
شہباز شریف حکومت نے تعلقات کو ازسرنوبحال کرنےکی کوشش کی۔
ریاستوں کے تعلقات افراد سے نہیں، مفادات سے بنتے یا بگڑتے ہیں۔
پاکستان کو ٹیکنالوجی، تجارت اور سلامتی کے نئے دروازے کھلتے نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی راہنمائوں،کارکنان کو سزائیں، اے پی سی میدان میں آگئی، مشترکہ لائحہ عمل دیدیا،جا نئے کیا
The post پارٹی کو ختم سمجھنے والے آج ہماری مقبولیت سے خائف ہیں، نیازاللہ نیازی appeared first on ABN News.