0

مودی سن لو تیری اتما ہم رول دیں گے بزدل دشمن بھارت کو للکارنے کیلئیے پاکستان کا بچہ بچہ پرعزم ہے


جہلم (جرار حسین میر سے) مودی سن لو تیری اتما ہم رول دیں گے بزدل دشمن بھارت کو للکارنے کیلئیے پاکستان کا بچہ بچہ پرعزم ہے اب تو بھارت کو سمجھ جانا چاہیے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض۔ ہم پر غیر روائتی جنگ مسلط کی گئی ہےاسرائیل بھارت کی مکمل سپورٹ کر رہا 30 سے زیافہ ڈرونز حملوں سے انہیں بڑا دھچکا لگا ہےدشمن خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا لیکن اب اپنے ہی ملک میں اپنی تباہی دیکھ لے کبھی سفید جھنڈے لگاتا ہے کبھی دوسرے ممالک سے مدد مانگتا ہے کہ سیز فائر کروا دو ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ جنگ کا اغاز تمہاری طرف سے ہوگا اور انجام تک ہم پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے ایک بہت بڑی پر ہجوم ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےچیف آف آرمی سٹاف کو محبت بھرا پیغام دیاان کا کہنا تھا کہ سید عاصم منیر نے جس طرح لائن آف کنٹرول پر جا کر اپنے جوانوں کو ہمت اور داد دی اس کی مثال نہیں ملتی ہماری پاک فوج دن رات محنت کر رہی ہے اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا رہے ہیں اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا رہی ہے ہم سو رہے ہوتے ہیں اور یہ ہماری پاک فوج کے جوان جاگ رہے ہوتے ہیں اور ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں ہماری پاک فضائیہ بری بحری فوج نے دشمن کے حملے کو ناکام بنایا اور ان کو منہ توڑ جواب دیا پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی اس ریلی کا استقبال منگلا کینٹ میں وائس چیئرمین کنٹرول بورڈ منگلا طارق خان اور ان کے ساتھیوں نے کیا ریلی کا روٹ دینہ چوک سے نکودر مین چوک سے ہوتا ہوا ایم پی چیک پوسٹ منگلا کینٹ تک تھا ریلی میں پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے سب چیئرمین لہڑی راجہ شوکت ڈویژنل صدر چوہدری بوٹا جاوید سینیئر رہنما راجہ لیاقت علی کوارڈینیٹر این اے 60 راجہ تفضل علی سابق کسان کونسلر میاں عتیق سابق کونسلر راجہ ساجد نواز چیئرمین زکوۃ کمیٹی مدو کالس راجہ نوید افضل میاں سجاد مصطفی بٹ محمد خان جاوید بنگش مدینہ گلی والے چوہدری شفقت زمان تو قیر بٹ چوہدری ساجد صدر مسلم لیگ نون یوسی لدھڑ کے ساتھ مسلم لیگ نون کے سابق چیئرمینز کونسلرز کارکنان اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی ہر طرف سے ایک ہی صدا اتی تھی