مرکز ی میلاد کمیٹی اہل سنت و الجماعت لِلہ شریف کا صدر چوہدری ذوالفقار احمد کو مقرر کر دیا گیا

ٹوبھہ (نمائندہ اوصاف) مرکز ی میلاد کمیٹی اہل سنت و الجماعت لِلہ شریف کا صدر چوہدری ذوالفقار احمد (موٹروے پولیس) کو مقرر کر دیا گیا ہے اور نئی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے،جس کا باقاعدہ اعلان جمعتہ المبارک کے موقع پر کر دیاجائے گا اور انشاء اللہ بارہ ربیع الاول کے جلوس بارے مکمل ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے گا جلوس میں کسی قسم کی بدنظمی نہیں ہونی چائیے یہ جلوس آقا ؑ کی شان میں نکالا جاتا ہے ہمارا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اللہ اور آقاؑ ہم پر خوش ہو جائیں،اس لئے جلوس میں کسی قسم کی افراتفری نہیں ہونی چائیے ہم نے آقا ؑ کی غلامی کا اظہار کرنا ہے یہ خوشیاں صحابہ کرام نے بھی منائی ہیں لیکن ہمارے ہاں انگریز کی حکومت تھی اس وجہ سے یہاں رونقیں مانند پڑ ی رہیں اب یہاں بھی میلاد مصطفی ﷺ شاندار طریقے سے منانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے پاکستان میں سرکاری طور پر صدر جنرل محمدضیاء الحق نے بارہ ربیع الاول شریف منانے کا اعلان کیا تمام بلدیاتی چئیرمینوں کو حکم مل گیا کہ ماہ ربیع الاول میں آقا ؑ کے میلاد کی خوشیاں منائیں اور ہمارے جلوس کی مثال ہمارے علاقے میں نہیں ملتی ہماری بہت اچھی تنظیم ہے آپ لوگ ہمیشہ نظم و نسق کے ساتھ چلتے ہیں شہروں میں بہت افراتفری ہوتی ہے لیکن لوگ ہمارے جلوس کی بہت تعریف کرتے ہیں آ پ سب نے اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھ کر جلوس نکالنا ہے ان خیالات کا اظہار حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ لِلہ شریف نے کیا۔