سیکرٹری یونین کونسل محمد خان کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) سیکرٹری یونین کونسل ہر دل عزیز شخصیت محمد خان طویل خدمات کے بعد آج ریٹائرڈ ھوگے محمد خان کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب حویلی میرج ہال پنڈ دادنخان میں منعقد ھوئی جس میں تحصیل کونسل سٹاف میونسپل کمیٹی سٹاف فیلڈ افیسر کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ھوے چیف آفیسر ملک خالد نے کہا کہ محمد خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دی اور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھر پور کردار ادا کیا الوادعی تقریب میں چیرمین یونین کونسل چوہدری اسد بشیر اللہ معروف سماجی سیاسی رہنما ملک مختار سروبہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محمد خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا