غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی ایمپلائز یونین اور فیکٹری انتظامیہ میں دو سالہ امن معاہدہ شاندار طریقہ سے طے پا گیا

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان)غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی ایمپلائز یونین اور فیکٹری انتظامیہ میں دو سالہ امن معاہدہ شاندار طریقہ سے طے پا گیا ان خیالات کا اظہار الحاج چوہدری عبدالغفور صدر ایمپلائز یونین غریب وال سیمنٹ فیکٹری نے مزدوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں ڈیلی ویجز مزدوروں کے لئے کوئی ایسا کارنامہ سرانجام دوں جو میری زندگی کا ریکارڈٖ بن جائے مستقل ورکرز کے لئے تو تمام مزدور رہنما کوششیں کرتے رہے ہیں لیکن غریب دیہاڑی دارر مزدور کا ہاتھ پکڑنا اور ان کے مالی مسائل حل کرنا میرے لئے بڑا اجرء اور صدقہ جاریہ ہے آج میں بڑی خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ ڈیلی ویجز مزدور کی تنخواہ پندرہ ہزار اور اٹھارہ ہزار سے بڑھا کر 26ہزار روپے تک کر دی گئی ہے اور تمام ڈیلی ویجز مزدوروں کو فیکٹری کے اندر کھانا بھی مفت ملے گا مستقل ورکرز کی طرح ڈیلی ویجز مزدور کی تنخواؤں میں 20فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کی مجھے بے حد خوشی ہے انھوں نے مزید کہا کہ ورکرز کے میڈیکل الاؤنس 33سو سے بڑھا کر چار ہزار روپے،گندم الاؤنس بارہ سو سے بڑھا چودہ سو،بیٹی کی شادی پر 35ہزار سے بڑھا کر37ہزار روپے دئیے جائیں گے، وفات پاجانے والے ورکرز کی بیوہ کو عرصہ دس سال نو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا فئیر پرائش شاپ کا الاؤنس بارہ سو سے پندرہ سو،ورکر کی وفات پر کفن دفن کے اخراجات45ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کردئیے گئے ہیں، جبکہ باقی تمام الاؤنسسز میں بھی پچاس روپے سے ایک سو روپے تک فی کس کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے تا ہم نیا ایگریمنٹ لاگو ہونے کے بعد تمام مستقل ورکر زکی تنخواہ میں فی کس 15ہزار سے34ہزار روپے تک اضافہ ہو گا اقلیتی ورکرز کو کرسمسس ڈے کے موقع پر 25سو روپے عیدی دی جائے گی اس موقع پر مستقل ورکرز اور ڈیلی ویجز ورکرز نے اس شاندار معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارک بادیں دیں مزدو ایک دوسرے کے بغلگیر ہوگئے یونین کے صدر اور دیگر تمام نمائندوں کی کارکردگی کو سراہا اور انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا دریں اثناء مزدور تنخواہ میں اضافے ہت پر زیادہ خوش دکھائی دئیے۔