0

آپریشن بنیان مرصوص کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔رہنما پاکستان مسلم لیگ نون سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض

جہلم (جرار حسین میر سے) اپریشن بنیان مرصوص کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔رہنما پاکستان مسلم لیگ نون سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا بھارت شروع دن سے ہی ہمارا نمک کھا کر نمک حرام کر رہا ہے دونوں ملکوں کی علیحدگی کے وقت سندھ طاس نمک کے لین دین کہ معاہدے ہوئے مگر انڈیا نے ہمیشہ پانی کے مسئلے پر بے ایمانی سے کام لیا اور ہمیشہ جنگی جنون کی وجہ سے دونوں ملکوں کی تجارت کو نقصان پہنچایا اور ہم پر حملہ اور ہوا مگر ہماری افواج نے اس کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا اللہ تعالیٰ نے ہمیں مکار دشمن بھارت سے بڑی کامیابی سے نوازا ہے اور بھارت سمیت پوری دنیا کو پتا چل چکا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا اور مکار دشمن بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ مسلہ کشمیر کے حل سمیت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے اگر بھارت اپنی جاہریت اور ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو اس بار پہلے سے زیادہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے چند دن پہلے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں ایک شاندار ریلی میر اس دینہ سے نکل کر دینا مین چوک سے ہوتی ہوئی منگلا روڈ پر پہنچی جس کا استقبال منگلا روڈ پر مختلف جگہوں پر کیا گیا ریلی منگلا کینٹ ایم پی چیک پوسٹ پر منگلا کینٹ میں سبز ہلالی پرچم پاک فوج کے حوالے کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مہر محمد فیاض نے کہا کہ ہم حکومت میں ہوں یا حکومت سے باہر ہوں ہم نے ہمیشہ پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے بالخصوص ہمارا ضلع ضلع جہلم شہداء کی قربانیوں سے بھرا پڑا ہے ہم اپنی پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک پاکستان کی دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد