جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم عید الاضحی کے موقع پر صنعت زار میں خصوصی تقریب، ضرورت مند افراد میں راشن،کپڑے اور سلائی مشینیں تقسیم، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی مہمان خصوصی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی مناسبت سے صنعت زار جہلم میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام سماجی شخصیات کی جانب سے کیا گیا جس میں مستحق خاندانوں میں عید الاضحی کے حوالے سے راشن، کپڑے اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم تھے۔ اس موقع پر صنعت زار میں ٹیکنکل کورسز مکمل کرنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مند افراد ہماری زمہ داری ہیں سماجی شخصیات کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر ان کی امداد کا انتظام بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے صنعت زار میں پودا بھی لگایا۔
0