0

ایکسائز آفس جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ای ٹی او وسیم حیدر نے چارج سنبھالتے ہی کام شروع کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہلم وسیم حیدر نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے سر انجام دینے شروع کر دیے ایکسائز آفس جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ای ٹی او وسیم حیدر نے چارج سنبھالتے ہی کام شروع کر دیا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم کی ہدایت پر کسی بھی ٹیکس ڈیفالٹر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اسی سلسلے میں ای ٹی او وسیم حیدر نے تحصیل سوہاوہ تحصیل دینہ اور جہلم میں درجنوں پلازے اور دوکانیں پروفیشنل ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹ ہونے پر سیل کر دی اس سلسلہ میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں محکمانہ ہدایات پر سو فیصد عمل کروں گا سیاسی مخالفت کی پرواہ نہیں کروں گا شہریوں کی عزت نفس کا خیال بھی رکھا جائے گا ملکی مفاد میں شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔