0

جہلم حکومت پنجاب کے احکامات پر 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم حکومت پنجاب کے احکامات پر 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔ شہریوں میں آگاہی کیلئے خصوصی واک کی قیادت ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کی۔ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پلاسٹک بیگز کے ماحول کیلئے خطرات بارے آگاہی واک شاندار چوک سے مین بازار جہلم منعقد کی گئی۔ واک میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دوکانداروں میں آگاہی پمفلٹ اور بائیو ڈیگریڈایبل بیگز تقسیم کئے۔ اس موقع پر واک کے شرکا اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کا اہم سبب ہیں پنجاب حکومت کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کریں گیتاجروں اور دوکانداروں سے اس مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہیں قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔