سوہاوہ شہر بھر میں جگہ جگہ لٹکتی بجلی کی تاریں، محکمہ واپڈا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

سوہاوہ (رضا اعوان) بازار و محلوں کی گلیوں میں لٹکتی بجلی کی تاریں کسی بڑے حادثے کا سبب سکتی ہیں جن کے باعث گزرنا دشوار ھو چکا، سماجی حلقوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد مرتبہ محکمہ واپڈا کو کمپلینٹ کروانے کے باوجود محکمہ واپڈا کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جو واپڈا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، خدانخواستہ کل کو اگرکوئی جانی نقصان ھوا تو اس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا پر ہو گی.