0

معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد اسلم بلال پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

پنڈ دادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد اسلم بلال پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے تعلیمی حلقوں اور اہلیان شہر کی طرف سے مبارکباد تفصیلات کے مطابق البیرونی ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہر دل عزیز معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد اسلم بلال صدر اور پروفیسر فرحان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے پروفیسر محمد اسلم بلال کو صدر منتخب ہونے پر پرنسپل پروفیسر خالد محمود کھوکھر وائس پرنسپل پروفیسر ملک نیاز احمد اعوان ودیگر پروفیسرز صاحبان اور سٹاف کے علاوہ باوامحمد سلیم سمیت اہلیان شہر نے مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے البیرونی ڈگری کالج پنڈ دادن خان کے معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے