0

جہلم گندم کے سیزن میں بیوپاریوں نے کسانوں کو وزن اور قیمت خرید کی مد میں نقصان پہنچانا شروع کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم گندم کے سیزن میں بیوپاریوں نے کسانوں کو وزن اور قیمت خرید کی مد میں نقصان پہنچانا شروع کر دیا، زمیندار کم قیمت پر بیوپاریوں اور فلور ملوں کو گندم فروخت کرنے پر مجبور۔ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ فوڈ اور پاسکو اپنے منظور نظر بروکروں کے ذریعے گندم خرید رہا ہے یہ گندم کسانوں سے خرید کر مڈل مین سینٹروں میں فروخت کررہے ہیں،کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے حکومت پنجاب سے کسانوں سے گندم خرید نے اور مڈل مین کا کردار ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی کارروباری شخصیات نے کہا ہے کہ حکومت نے کسان اوراس کی فصل کو فلور مل مافیا کے مڈل مینوں کے ہاتھوں لٹنے کے لیے بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا، حالات یہ ہیں کہ زمیندار اپنی گندم غلہ منڈیوں میں سرکاری قیمت /- 3900 روپے کی بجائے منڈیوں میں بیٹھے مگر مچھوں کو 33/32 سو روپے میں دینے پر مجبور کیاجارہاہے پہلی دفعہ دیکھ رہے ہیں کہ فلور اینڈ فیڈ ملز مافیا اور منڈیوں میں گندم کی قیمت سرکاری قیمت سے کم ہے ورنہ یہ پرائیوٹ سیکٹر ہمیشہ سرکاری ریٹ سے مہنگی گندم خریدلیتے تھے۔ لیکن اس بار پنجاب حکومت نے ایسی پالیسی متعارف کروائی ہے کہ کسانوں سمیت کسانوں کی فصلیں بھی رل گئی ہیں۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کا استحصال انتہائی نامناسب رویہ ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر خوراک،سیکرٹری فوڈ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ کسانوں سے گندم خریدنے کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے تاکہ کسان خوشحال ہوں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔