0

موٹر وے پولیس اہلکار 1500 گرام چرس دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تھانہ صدر حسن ابدال ضلع اٹک میں موٹر وے پولیس اہلکار سے منشیات برآمد کرلی گئی۔

نجی ٹی وی نے بتایاکہ پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروش کو 1500 گرام چرس دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ موٹر وے پولیس نے گزشتہ دنوں مبینہ 200 پیکٹ چرس پکڑی تھی۔

مزیدپڑھیں:پتنگ بازی،دھاتی تاربنانے،بیچنےاورخریدنےپرکریک ڈاؤن کاحکم

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قبضے میں لی گئی چرس ایڈمن آفس منتقل ہونے کے بعد مال مقدمہ میں خردبرد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق چرس کے 40 پیکٹ موٹر وے پولیس افسران نے آپس میں بانٹ لیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان میں پانچ سب انسپکٹرز، ایڈمن افسر، ڈرائیور اور ایم ٹی او شامل تھا۔