0

خواجہ آصف کا سیالکوٹ کیلئے 7بڑے منصوبوں کا اعلان

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کیلئے 7 بڑے منصوبے ہیں، میری نسلیں بھی اس شہر کا شکریہ ادا نہیں کر سکتیں۔

سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 1991 سے میں اس شہر سے منتخب ہوا ہوں، ہر چیز کی طرح سیاست کی بھی لائف ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:شاہدخاقان عباسی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

خواجہ آصف نے کہا کہ اس شہر کے لیے میرے 7 بڑے منصوبے ہیں، تمام سرکاری دفاتر شہر سے باہر مناسب جگہ پر جائیں گے۔ شہر کی 3 بڑی شاہراہوں کو رنگ روڈ سے جوڑا جائے گا، لاری اڈہ بھی شہر سے باہر جائیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایئرفورس سے بات کی ہے کہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جائے، شہر میں ایک اور موٹر وے انٹر چینج بنایا جائے گا۔