0

نئے ٹریفک اہلکاروں کے ذمہ داریاں سنبھالنے سے اندرون شہر میں ٹریفک بلاک جیسے مسائل ختم ہو گئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ٹریفک پولیس کی نئی بھرتی، نئے ٹریفک اہلکاروں کے ذمہ داریاں سنبھالنے سے اندرون شہر میں ٹریفک بلاک جیسے مسائل ختم ہو گئے،شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ریلوے روڈ،اولڈ جی ٹی روڈ، سول لائن ریلوے روڈ، تحصیل روڈ، شاندار چوک، اورنیابازار کشادہ ہو گئے،چنگ چی رکشہ ڈرائیور بھی قانون پر عملدرآمد کرنے لگے۔ ٹریفک کی روانی میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ شہریوں نے ٹریفک اہلکاروں کی نئی بھرتی پر ڈی پی او جہلم کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر میں ٹریفک جام رہنے جیسے گھمبیر مسائل کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے،ٹریفک پولیس کے نئے اہلکاروں نے ٹریفک کنٹرول کرنے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بازاروں اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔ ریلوے روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، شاندار چوک، تحصیل روڈ، نیابازار اور سول لائن روڈ پر سڑکیں کشادہ ہو گئیں ہیں، ٹریفک اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں،نئی بھرتی پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیاہے، اس حوالے سے شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ یہ بھرتی اگر پہلے ہو جاتی تو شہر میں ٹریفک کا نظام بہت بہتر ہو سکتا تھا اندرون شہر گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں، ریڑھی بانوں کے نرغے میں آچکا تھا۔ لفٹر اور ٹریفک پولیس کے جوانوں نے جب سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں شہر کی سڑکیں کشادہ ہو گئیں ہیں، شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیاہے کہ دکانوں کے باہر کھڑے ہونے والی موٹر سائیکلوں کو بھی لفٹر کے زریعے اٹھایا جائے تاکہ رہی سہی کسر بھی نکل جائے، عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی ٹریفک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اندرون شہر سڑکوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے۔