0

موبائل فونز کی تیاری کے بعد موبائل فون کی قیمتوں میں کمی،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم موبائل فونز کی تیاری کے بعد موبائل فون کی قیمتوں میں کمی، مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز اور بیرون ممالک سے درآمد کیے گئے موبائل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پچھلے چار ماہ سے مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں تین سے 18 ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی کئی وجوہات ہیں۔ ڈالر کی قدر میں کئی ماہ سے استحکام، ایف بی آر کی نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹی میں کمی اور مقامی سطح پر موبائل بنانے والوں کو سامان درآمد کرنے میں ریلیف ملنے سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے اب موبائل فونز سستے ہوئے ہیں۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال مسلسل چوتھے مہینے تک مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔جس سے پاکستانی شہری اب اپنے ملک سے ارزاں نرخوں پر موبائل فونز خرید سکیں گے۔