پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث تین معصوم بچوں سمیت میاں بیوی زخمی ہو گئے حادثہ شہداء چوک ٹوبھہ میں پیش ایا جہاں پر پانچ سڑکیں اپس میں ملتی ہیں اس حادثہ میں لنک روڈ سے انے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان نے مین روڈ پر أنے والے دوسرے موٹر سائیکل پر سوار فیملی کو ہٹ کر کے کچل ڈالا اور خود اپنا موٹر سائیکل لے کر موقع سے فرار ہو گیا حادثہ ایک زوردار دھماکے کی طرح ہوا ہر طرف معصوم بچوں اور خاتون کی چیخوں نے پورا ماحول ابدیدہ کر دیا موقع پر موجود پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے نوجوانوں اور دیگر افراد نے تمام زخمیوں کو فورا بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ پہنچایا جہاں پر ان کا ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ مکمل علاج کیا گیا لیکن ہسپتال میں عملہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریٹمنٹ میں بہت دیر لگی معصوم بچے بلکتے رہے اور ماں تڑپتی رہی ہسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر اور ایک ڈسپنسر موجود تھا پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نوجوانوں نے علاج معالجہ کے بعد پانچوں افراد کو اپنی ذاتی نئی ایمبولنس پر ان کو ابائی گاؤں دائیوال ضلع خوشاب منتقل کیا یہاں پر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے نوجوانوں نے چیف ایگزیکٹو افیسرہیلتھ جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ میں خصوصی کوٹہ کے تحت عملہ بڑھایا جائے تاکہ حادثات کی صورت میں پریشانی لاحق نہ ہو اس کے ساتھ ہی دوسرا مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہدا ءچوک ٹوبھہ میں پانچ سڑکیں کرولی کلرکہار روڈ ،فتح اباد روڈ ،بنیادی مرکز صحت روڈ ، مظہر جہلمی شہید روڈ اور مین روڈ ملتی ہیں یہاں حادثات معمول بن چکے ہیں اس لیے یہاں دونوں اطراف بڑے سپیڈ بریکر بنائے جائیں لیکن یہ مطالبہ کون سنے گا یا کون پورا کرے گا کیونکہ جس ضلع اور تحصیل میں کسی بھی محکمے کا ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ ہی نہ ہو تو مطالبات کیسے پورے ہوں گے ضلع جہلم میں محکمہ ہائی وے کا ایکسین نہیں اور نہ ہی پنڈ دادن خان میں محکمہ ہائی وے کا ایس ڈی او موجود ہے دریں اثناء اس زیر تعمیر ڈیول کیرج وے پر شہداء چوک ٹوبھہ کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر اشد ضرورت ھےجبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹوبھہ، گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل ہائی سکول ٹوبھہ اور الائیڈ سکول ٹوبھہ کے سامنے انڈر پاس کا ہونا انتہائی ضروری ھے
0