پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) للہ موٹروے انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم روڈ کے رکے ہوئے تمام فنڈ مئی میں جاری ہو جائیں گے اور کام تیزی کے ساتھ شروع ہو جائے گا اس تاریخی سڑک کی تعمیر کے بعد علاقے کی تقدیر بدل جائے گی اور ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گی تحصیل پنڈ دادن خان پسماندہ ترین علاقے کے بجائے ترقی یافتہ علاقہ بن جائے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے حافظ عبدالستار ٹھیکیدار کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بابائے سیاست و صحافت مرزا سعید محمود بیگ جہلمی ، سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ، کرنل سید زاہد حسین شیرازی بھی موجود تھے اس موقع پر ایم این اے چودری فرخ الطاف نے کہا کہ اس وقت تحصیل پنڈ دادن خان پنجاب بلکہ پاکستان کی پسماندہ ترین تحصیل ہے اور یہاں مسائل نہیں بلکہ مسائلستان ہیں لیکن سڑک کی تعمیر کے بعد یہاں کے عوام کی مشکلات نہ صرف ختم ہو جائیں گی بلکہ یہ علاقہ ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہو جائے گا یہاں کے ہسپتالوں کی حالت زار اور پینے کا پانی اور دیگر مسائل کےحل کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نیازی سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے انشاءاللہ بہت جلدمل جل کر مسائل حل کرائے جائیں گے
0