0

نیشنل بینک پنڈ دادن خان کی تعمیر تاخیر کا شکار کیوں ھے اس کا نوٹس لیا جائے

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان )نیشنل بینک پنڈ دادن خان کی تعمیر تاخیر کا شکار کیوں ھے اس کا نوٹس لیا جائے
پنڈدادن خان نیشنل بینک کی پرانی بلڈنگ کو گرا دیا گیا ہے اس کی جگہ نئی بلڈنگ کی تعمیر کوحیلے بہانے سے ٹالا جا رہا ہے پنڈدادن خان کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے عرصہ دراز سے بینک کرائے کی بلڈنگ میں ہے ملی بھگت کے ساتھ اس کی تعمیر میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہیے ہیں تاجر ورکنگ کمیٹی چوک محمدیہ پنڈ دادن خان سراپا احتجاج ہے انہوں نے ارباب اختیار سےمطالبہ کیا ہے کہ بلڈنگ کی تعمیر کو جلدازجلد مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر جہلم ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ نیشنل بینک بلڈنگ کی تاخیر کا نوٹس لیں اور اس کی تعمیر کو جلدازجلد مکمل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں