0

دارا للہ بھروانہ میں برائے ایصال ثواب والدین مرحومین کامران عزیز للہ دوسرا سالانہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

پنڈدادنخان(ملک ظہیرا عوان)آج بروز اتوار جامع مسجد اعلی حضرت للہی رحمۃ اللہ علیہ المعروف پیراں والی مسجد للہ شریف کے قریب دارا للہ بھروانہ میں برائے ایصال ثواب والدین مرحومین کامران عزیز للہ دوسرا سالانہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جس میں ڈاکٹر عبدالشکور اعوان میڈیکل کلاسیفائیڈ کلرکہار اور ڈاکٹر فہد رؤف شاہین میڈیکل سپیشلسٹ پنڈ دادن خان خدمات سر انجام دیں گے فری میڈیکل کیمپ صبح سات بجے سے دن تین بجے تک جاری رہے گا جس میں ادویات بھی فری دی جائیں گی