جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم کی بڑی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل اسلحہ ناجائز برآمد، پولیس تھانہ پنڈدادنخان نے جدید تکنیکی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد القاب کو گرفتار کر لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش کے دوران بہترین شواہد اکٹھے کئے،مقامی پولیس کی بہترین تفتیش اور پراسیکیوشن کی راہنمائی کی روشنی میں اصل ملزم محمد القاب نے آلہ قتل پسٹل 30 بور بر آمد کراتے ہوئے عدالت کے روبرو اقرار جرم بھی کر لیا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے،اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس برسر پیکار ہے، جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی بھی کسر نہ اٹھا رکھی جائیگی اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
0