حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

کوویڈ 19 کی صورتحال کے باعث پی سی بی کی جانب سے’’بائیو سکیور ایبل‘‘ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کیلئے تین فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قراردیا گیا ہے، جبکہ محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے اس سلسلے میں باضابطہ موقف دینے سے انکار کردیا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

بورڈ ذرائع کے مطابق ٹی ٹین لیگ نہ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو سیریز سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

اس سلسلے میں پی سی بی شعبہ انٹرنیشنل کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے، ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی میں ہو گی۔

The post حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی appeared first on ہم نیوز.