0

پننوال طالبات کے اعزاز میں ایک نشست شرم و حیا اور پردہ کے عنوان پر منعقد

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کی میٹرک کی سابقہ طالبات کے اعزاز میں ایک نشست شرم و حیا اور پردہ کے عنوان پر منعقد کی گئی جس میں خصوصی لیکچر نوجوان مذہبی سکالر علامہ مہتاب اظہر راجپوت صاحب نے دیا جس میں انہوں نے امت مسلمہ کی بیٹیوں کو شرم و حیا پر قران و سنت کی روشنی میں لیکچر دیا جس میں انہوں نے امت مسلمہ کی بیٹیوں کو بتایا کہ اس دور فتن میں وہ کس طرح باپردہ رہ کر اپنی عزتوں کو محفوظ رکھ سکتی ہیں بعد ازاں ڈائریکٹرذوالفقار علی چشتی نے تمام طالبات اوران کے ساتھ انے والی دیگر معزز خواتین کو ویلکم کیا اور تقریب کے اختتام پر ان میں اسناد تقسیم کیں منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال وہ واحد ادارہ ہے جو اپنے سابقہ سٹوڈنٹس کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ان کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرتا ہے یہ ایک مثالی ادارہ ہے ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے ساتھ نہ صرف رابطے میں رہتا بلکہ ان کے لیے وقتا فوقتا پروگرام کا اہتمام بھی کرتا ہے انے والی معزز خواتین نے ادارے کی اس کاوش کو سراہا اخر میں ادارے کی تمام طالبات کے لیے دعا کی گئی اور اللہ اس ادارے کو تا قیامت سلامت رکھے