پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان) پنڈ دادن خان کے تھانہ جلال پور شریف کے گاؤں دولت پور میں چوری کی واردات، چور مکانوں کے چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے چوری ہونے والی اشیاء کی کل مالیت تقریبا 30 لاکھ روپے بنتی ہےگزشتہ رات محمد عامر ولد خان محمد ساکن دولت پور کے مکان کی چھتوں کو پھاڑ کر چوروں نے چھ تولے سونے کے زیورات اور 10 لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی چیزیں چوری کر لیں پولیس تھانہ جلال پور شریف نے فرانزک کا عمل مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے علاقہ بھر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل چکا ہے
