جہلم میں‌آج کوئی کورونا وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روز کوئی کورونا وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس وقت ضلع بھر میں 35 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 119,316 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2619 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اب تک کل 2511 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 71 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 58,155 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1138 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.8 ہے۔ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 567,423 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔