0

بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو “فتنہ الہندوستان” قرار دے دیا گیا

حکومتِ پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیموں کو “فتنہ الہندوستان” کا نام دے دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کو اب اسی نام سے پکارا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا نام ان تنظیموں کے اصل نظریات، عزائم اور مقاصد کو بے نقاب کرتا ہے اور ان کے پاکستان مخالف ایجنڈے کی نشاندہی کرتا ہے۔

حکام کے مطابق، یہ اقدام عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور ان تنظیموں کے پیچھے موجود غیر ملکی اثر و رسوخ کو واضح کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

The post بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو “فتنہ الہندوستان” قرار دے دیا گیا appeared first on ABN News.