نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھارت سے ملکر پاکستان کے خلاف سازش کی ہے،سلطان احمد سروری قادری

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھارت سے ملکر پاکستان کے خلاف سازش کی ہے پاکستان کو ہم خیال ممالک کے کرکٹ بورڈ سے ملکر آئی سی سی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سخت موقف اپنا کر مضبوط کیس دائر کرنا چائیے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے چھ دن پاکستان میں قیام کرنے کے بعد دانستہ سازش کے تحت میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے سیکورٹی رسک کا ڈھونگ رچا کر دودرہ پاکستان کینسل کر دیا درحقیقت نیوزی لینڈ حکومت اور بورڈ نے بھارت کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف سازش کی اور کھیل کے تقدس کو مجروع کیا پاکستان ایک مکمل طور پر محفوظ ملک ہے یہاں کے ادارے بہترین انداز میں عوام کے جان و مال کا تحفظ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر منہاج یوتھ لیگ ڈسٹرکٹ جہلم سلطان احمد سروری قادری نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا