خوبرونوجوان لڑکیاں سر عام گدا گری کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے میں مصروف

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر وگردونواح میں گدا گری میں خوفناک اضافہ، خوبرونوجوان لڑکیاں سر عام گدا گری کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے میں مصروف، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسداد گدا گری کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، سروے کے مطابق شہر و گردونواح کے علاقوں میں گدا گری کا دھندہ عروج پرہے،صبح سویرے روزانہ قرب و جوار سے بھیک مانگنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد جن میں اکثریت نوجوان لڑکیوں کی ہوتی ہے، شہر کا رخ کرتے ہیں شہر میں شاندارچوک، چوک گنبد والی مسجد، ریلوے روڈ، جی ٹی ایس چوک، سول لائن روڈ، کچہری موڑ، محمدی چوک، جادہ چوک، روہتاس روڈ، سمیت دیگر چوک چوراہوں، پارک، ہسپتال، مسجدوں سمیت سڑکوں اور قریبی دیہات ان کے پسندیدہ اڈے ہیں، روزانہ سینکڑوں نوجوان خوبرولڑکیاں گدا گری کے روپ میں میک اپ سے آراستہ ہو کر شہر میں آتی ہیں، دکاندار، ریڑھی بان، عام شہری حتیٰ کہ صعیف العمر بزرگوں کو بھی دعوت گناہ کی طرف مائل کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس کیوجہ سے روزانہ سینکڑوں نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ کئی معمر افراد بھی ان کی دعوت گناہ کا شکار ہو رہے ہیں، شہرکی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گداگری ایکٹ کے تحت ان گداگروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔